لاہور کی ایک ہی گلی میں کورونا کے 42 مریض سامنے آگئے

لاہور کی ایک ہی گلی میں کورونا کے 42 مریض سامنے آگئے


لاہور کی ایک ہی گلی میں کورونا کے 42 مریض سامنے آگئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہورکی ایک ہی گلی سے کورونا وائرس کے 42 مریض سامنے آگئے ہیں جس کے بعد گلی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

سوڈیوال کے علاقے سکندریہ کالونی میں تین روز قبل کورونا وائرس کے 10 مریض سامنے آئے تھے لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی ہے۔سکندریہ کالونی کی اس گلی میں 57 گھر ہیں اور اسے مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹائیگر فورس کے جوان مل کر متاثرہ گھروں میں راشن  ، ادویات اور دیگر ضروری سامان پہنچا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس گلی میں  کورونا سے متاثرہ ایک شخص کچھ روز پہلے سندھ سے آیا تھا ۔ پہلے اس کے گھر والوں میں کورونا وائرس پھیلا جس کے بعد پوری گلی میں یہ وبا پھیل گئی ، سکندریہ کالونی کے دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے