لاہور کے 13 علاقے سیل لیکن پنجاب بھر میں کتنے علاقوں کو سیل کیا گیا؟ پنجاب کے وزیراطلاعات نے اعلان کردیا

لاہور کے 13 علاقے سیل لیکن پنجاب بھر میں کتنے علاقوں کو سیل کیا گیا؟ پنجاب کے وزیراطلاعات نے اعلان کردیا


لاہور کے 13 علاقے سیل لیکن پنجاب بھر میں کتنے علاقوں کو سیل کیا گیا؟ پنجاب کے …

لاہور(ویب ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے اب تک صوبے بھر میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا سے اپنے پیاروں کو بچانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامی فیصلے کر رہی ہے، اب تک پنجاب میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا گیا ہے جب کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں پہلے سے سیل کردہ 4 علاقوں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے۔

ڈی سیل کیے گئے علاقوں کے تمام مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ٹارگٹڈ لاک ڈائون سے معمولات کو کم سے کم حد تک روکتے ہوئے کورونا کا مقابلہ کیا جا رہا ہے، آئندہ تین سے چار ہفتے کورونا کے حوالے سے اہم ہیں، عوام سے گزارش ہے اپنے گھروں تک محدود رہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے