لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کا میرے کیریئر میں بڑا کردار ہے, کس کرکٹر نے اپنا بیان جاری کردیا؟

وسیم اکرم


سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کو دیکھ کر ہی مجھے ریورس سوئنگ سیکھنے کا شوق پیدا ہوا، میرے کیریئر میں وسیم اکرم کا بہت حصہ تھا۔

سابق انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف نے کہا ہے کہ لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کا میرے کیریئر میں بڑا کردار ہے، انہوں نے شعیب اختر اور وسیم اکرم کے ساتھ کاؤنٹی کھیلنے کی یادوں سے پردہ اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اور وسیم اکرم کے ساتھ کھیل کر بہت انجوائے کیا اور وسیم اکرم کا میرے کیریئر میں بہت بڑا کردار ہے۔

فلنٹوف نے کہا کہ میں لنکاشائر میں وسیم اکرم کے ساتھ کھیلتا تھا جب میری عمر 16 برس تھی، وہ میرے ہیروز میں سے ایک تھے اورانہی کو میں نے بہت زیادہ فالو کیا تھا۔

اینڈیریو فلنٹوف کے مطابق وسیم اکرم کا شاگرد بن گیا، جب وہ بولنگ کرتے تھے تو میں سلپ میں فیلڈنگ کرتا تھا، میں ریورس سوئنگ اور انگوٹھے کی پوزیشن کے یہ سارے گر بہت دھیان سے دیکھتا تھا۔

سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کو دیکھ کر ہی مجھے ریورس سوئنگ سیکھنے کا شوق پیدا ہوا، میرے کیریئر میں وسیم اکرم کا بہت حصہ تھا۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے