ماں کورونا وائرس کا شکارہوئی تو شیرخوار بچے کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

شیرخوار بچہ


ماں کے کورونا وائرس کا شکار ہونے پر نرسوں نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر جے پور کے ایک اسپتال میں ماں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے باعث اس کی 3 ماہ کی کمسن بیٹی کو نرسوں نے گود لے لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں ایک خاتون کا کورونا ٹسیٹ مثبت آگیا جس کے باعث شیرخوار بچی کو ماں سے جدا کردیا گیا ہے۔

 اسپتال کا عملہ اور نرس بچی کی خوب دیکھ بھال کررہے ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین نرس بچی کو فیڈر کے ذریعے دودھ پلارہی ہیں۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے خوب سراہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ نرسوں نے انسانیت کی بہترین مثال قائم کی۔ خیال رہے کہ ماں میں کورونا علامات ظاہر ہونے کے بعد سے ہی بچی کو ماں سے الگ کرلیا گیا تھا، کچھ دنوں بعد قرنطینہ میں موجود ماں کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

 



install suchtv android app on google app store



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے