متحدہ عرب امارات حکومت کا پاکستانیوں کے ویزے سے متعلق اہم اعلان جاری، بڑی خوشخبری آگئی

یو اے ای وزارت برائےہیومن ریسورس


متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کی معیاد میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو مکمل تنخواہ دی جائے گیا۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئےحکومت نےسفارتی اور وزارتی رابطےتیز کردیے، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری اور یو اے ای کی وزیر برائےہیومن ریسورس کے مابین رابطہ ہوا۔

دونوں وزرا کے درمیان اہم رابطے میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، یو اے ای حکومت پاکستانی ملازمین کا تحفظ خودکرے گی۔

اماراتی وزیر نے کہا کہ پاکستانیوں کے ویزے کی معیاد میں توسیع اور ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کومکمل تنخواہ دی جائے گی۔

وزیر نے بتایا کہ یو اے ای کمپنیاں پاکستانی ملازمین کو ائیر ٹکٹ کا خرچ دیں گی اور جو پاکستانی یو اے ای میں رکنا چاہےانہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا جب کہ پاکستانی ملازمین کوترجیحی بنیاد پر ورچوئل روزگار فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن کی بحالی کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے زلفی بخاری کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نےمشکل وقت میں پاکستانیوں کا خیال رکھنے پر یواےای کا شکریہ بھی ادا کیا۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے