متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک اور عید الفطر سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا

یو اے ای


متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک اور شوال کے چاند دیکھنے سے قبل ہی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل بروز جمعہ سے ہو گا جبکہ عیدالفطر کی تاریخ 23 مئی بروز اتوار بتائی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 24 اپریل بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے اور ماہ مبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آئے گاجبکہ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 23 مئی 2020 بروز اتوار کوہونے کا امکان ہے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے