”مجھے اس خوبی کی وجہ سے بابراعظم کی بیٹنگ دیکھنے کا بہت مزہ آتا ہے“ ڈینی موریسن بھی چپ نہ رہ سکے

”مجھے اس خوبی کی وجہ سے بابراعظم کی بیٹنگ دیکھنے کا بہت مزہ آتا ہے“ ڈینی موریسن بھی چپ نہ رہ سکے


”مجھے اس خوبی کی وجہ سے بابراعظم کی بیٹنگ دیکھنے کا بہت مزہ آتا ہے“ ڈینی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باﺅلر اور موجودہ کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ کلائی کے بہترین استعمال کی وجہ سے بابراعظم کی بیٹنگ دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈھیروں رنز بنائے ہیں جبکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رینکنگ میں تینوں فارمیٹس میں ٹاپ فائیو بلے بازوں میں بھی شامل ہیں جن کی کارکردگی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نکھار آتا جا رہا ہے۔

ڈینی موریسن نے کہا کہ ”ٹی 20 کی دنیا میں نمبر ون بلے باز بابراعظم ہیں۔ میں انہیں کلائی کے بہترین استعمال کے باعث بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔ میری خوشی قسمتی ہے کہ گزشتہ 10 سال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بہت زیادہ کرکٹ دیکھی اور یہی وجہ ہے کہ میں نے بابراعظم میں آنے والی بہترین کو بھی قریب سے دیکھا ہے۔“

ڈینی موریسن نے شاہین شاہ آفریدی کی بھی بھرپور تعریف کی اور کہا ”میں دو سال قبل جنوری میں انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کیلئے نیوزی لینڈ میں تھا اور شاہین شاہ آفریدی وہاں آیا تھا۔ اسے گزرتے وقت کیساتھ شاندار ٹیلنٹ میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے اور انہوں نے ابھی سفر کا آغاز کیا ہے، وہ بہت زبردست باﺅلر ہیں۔“

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے