”مجھے ان دو بلے بازوں کیخلاف باﺅلنگ کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے“ شاداب خان نے دل کھول کر رکھ دیا

”مجھے ان دو بلے بازوں کیخلاف باﺅلنگ کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے“ شاداب خان نے دل کھول کر رکھ دیا


”مجھے ان دو بلے بازوں کیخلاف باﺅلنگ کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے“ شاداب خان نے دل …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ سپنر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ان دو بلے بازوں کا نام بتا دیا ہے جنہیں باﺅلنگ کرتے ہوئے وہ گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے اوپننگ بلے باز روہت شرما اور آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ کیساتھ غلطی کی ذرا بھی گنجائش نہیں ہوتی اور ہر باﺅلر ہی ان کیخلاف باﺅلنگ کرتے ہوئے گھبراتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”سٹیو سمتھ کے بعد روہت شرما بہت مشکل بلے باز لگے جن کیخلاف غلطی کی گنجائش نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، اگر آپ ان کے ’زون‘ کے گیند پھینکیں گے تو وہ آپ کو باﺅنڈری سے باہر پھینک دیں گے۔“

جب شاداب خان سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ کا موازنہ سٹیو سمتھ کیساتھ کیا جا رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ میں ان کے قریب بھی نہیں ہوں۔ ان کا کہنا تھا ”مجھے نہیں لگتا کہ میرا موازنہ سٹیو سمتھ کیساتھ کیا جا سکتا ہے، جو ایک لیجنڈ ہیں۔ میں تو ان کے قریب بھی نہیں ہوں اور ابھی میرا کسی کیساتھ موازنہ جلد بازی ہو گی۔ میں اب بھی ایک باﺅلنگ آل راﺅنڈر ہوں، اور باﺅلنگ آل راﺅنڈر ہی رہوں گا۔“

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے