”مجھے بابراعظم کی کور ڈرائیو سے پیار ہے“ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بھی بابراعظم کی ’دیوانی‘ ہو گئیں

”مجھے بابراعظم کی کور ڈرائیو سے پیار ہے“ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بھی بابراعظم کی ’دیوانی‘ ہو گئیں


”مجھے بابراعظم کی کور ڈرائیو سے پیار ہے“ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بھی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت پوری دنیا میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور دنیائے کرکٹ کے تمام ماہرین ہی انہیں سپرسٹار قرار دے چکے ہیں اور اب انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز نے بھی ان کی ”کور ڈرائیو“ کی تعریف کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز جیمیماہ روڈریگزکا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کی ’کور ڈرائیو‘ بہت پسند ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران انہیں مختلف شاٹس کا نام بتا کر ان کھلاڑیوں کا نام لینے کی تلقین کی گئی جو ان کی نظر میں سب سے بہتر شاٹ کھیلتے ہیں۔ جب ان سے ”کور ڈرائیو“ کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ”مجھے بابراعظم کی کور ڈرائیور سے پیار ہے۔”

واضح رہے کہ بابراعظم اس وقت پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہیں اور پاکستان کی جانب سے تمام فارمیٹس میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے رنز بنا چکے ہیں جس کی بناءپر ان کا موازنہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کیساتھ بھی کیا جاتا ہے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے