مجھ پر طنز نہ کرو اپنی کارکردگی دیکھو فیصل اقبال اور دنیش کنیریا میں لفظی جنگ مگر کیوں؟افسوسناک خبر

مجھ پر طنز نہ کرو اپنی کارکردگی دیکھو فیصل اقبال اور دنیش کنیریا میں لفظی جنگ مگر کیوں؟افسوسناک خبر


”مجھ پر طنز نہ کرو، اپنی کارکردگی دیکھو“ فیصل اقبال اور دنیش کنیریا میں …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال اور ماضی کے کامیاب لیگ سپنر دانش کنیریا میں لفظی جنگ چھڑ گئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دونوں طرف سے الزامات کی بوچھاڑ جاری ہے، ایک ٹیسٹ میچ میں دانش کنیریا کے طنز کا جواب دیتے ہوئے برائن لاارا نے چھکوں کی برسات کردی تھی جس کی ویڈیو وائرس ہوئی تو فیصل اقبال نے تبصرہ کردیا کہ میں خود اس میچ میں 12واں کھلاڑی تھا، دانش کنیریا کے طنزیہ جملے کے جواب میں کنگ لارا کے چھکے دیکھنے کو ملے، بعد میں لیگ سپنر خود ڈرے سہمے نظر آئے۔

دانش کنیریا نے کہا کہ برائن لارا اچھے کرکٹر تھے لیکن میں نے ان کو 5 بار آؤٹ بھی کیا، فیصل اقبال اپنے کیریئر کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں، ساتھ یہ بھی بتائیں کہ میں نے پاکستان کو کتنے میچ جتوائے۔ معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہوا اور فیصل اقبال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے کیرئیر کے اعداد و شمار ایک فکسر اور جھوٹے سے بہتر ہیں، کس نے برسوں تک لالچ کی وجہ سے اپنا ضمیر فروخت کیا اور ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے مذہب کا کارڈ استعمال کررہا ہے، میں نے ملک کا پرچم سینے پر سجا کر جو بھی کارکردگی دکھائی اس پر فخر ہے، کوئی داغ تو نہیں۔

جس پر دانش کنیرا نے جواب دیا کہ میں نے کبھی پیسوں کیلئے اپنے ملک کو نہیں بیچا اور مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے لیکن بہت سے کھلاڑیوں نے اپنے ملک کو بیچا اور انہیں آج بھی خوش آمدید کہا جاتا ہے، کیا آپ ان کے بارے میں بات کرنا پسند کریں گے۔

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے