محمد یوسف نے گھروں میں محصور مداحوں کیلئے زبردست ویڈیو جاری کر دی

محمد یوسف نے گھروں میں محصور مداحوں کیلئے زبردست ویڈیو جاری کر دی


محمد یوسف نے گھروں میں محصور مداحوں کیلئے زبردست ویڈیو جاری کر دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان محمد یوسف نے کورونا وائرس کے باعث گھر پر رہنے کی اہمیت کیساتھ خود کو مصر وف رکھنے کی ٹپس پر مبنی ویڈیوز جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں محمد یوسف کا کہنا ہے کہ عالمی وباءکا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو گھر تک محدود رکھنا بہت ضروری ہے۔ گھر میں رہ کر خود کو قیدی نہ سمجھیں بلکہ نماز پڑھنے اور قران پاک کی تلاوت کرنے کو عادت بنائیں اور اس کے ساتھ اپنی فٹنس پر توجہ دیں۔

اس ویڈیو میں پاکستان کے کامیاب ترین بلے باز نے مختلف جسمانی مشقیں بھی کرکے دکھایا ہے، جو ایک کمرے میں رہتے ہوئے با آسانی سے ہر بندہ کرسکتا ہے۔ محمد یوسف کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اس ویڈیو کو کافی سرارہی ہے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے