مخیرحضرات آزمائش کی اس گھڑی میں غریب لوگوں کی دل کھول کرمدد کریں: سماجی رہنما توصیف سید

مخیرحضرات آزمائش کی اس گھڑی میں غریب لوگوں کی دل کھول کرمدد کریں: سماجی رہنما توصیف سید


مخیرحضرات آزمائش کی اس گھڑی میں غریب لوگوں کی دل کھول کرمدد کریں: سماجی رہنما …

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)آزمائش اور مشکل وقت انشاءاللہ جلد کٹ جائے گا ، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے اردگرد کے ضرورت مند غریب نادار مستحق لوگوں کی مدد کریں ، مخیرحضرات آزمائش کی اس گھڑی میں غریب لوگوں کی دل کھول کرمدد کریں ، سماجی رہنما توصیف سید کی صحرائے تھر کےگاؤں بگل ڈاھلی کےمختلف گاؤں گوٹھوں میں راشن تقسیم کے وقت میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کےمطابق جہاں اس وقت پوری دنیا کوروناوائرس سے اور مسلسل لاک ڈاؤن کےباعث غریب روزانہ اجرت کرنے والے محنت کش کھانے پینے کےلیے پریشان ہے ایسے میں اس مشکل وقت میں دنیا کےتیسرے بڑے صحرائے تھر کےمختلف گاؤں گوٹھوں میں مختلف فلاحی سماجی ادارے اورکئی مخیر لوگ غریب لوگوں کی مدد کو آگے آئے ہیں کہیں لوگوں کی نقد سے مددکی جارہی ہےتو کہیں کھانے پینے کی اشیاء راشن بیگ تقسیم کیےجارہے ہیں معروف سماجی تنظیم دعا فاونڈیشن ماڈل ایگرو فارم اور قاسمی سولر اینڈ ڈرپ ایگیشن سروسز کےتحت تھر کےگاؤں بگل اور ڈاھلی کےمختلف گاؤں گوٹھوں میں تقریباً ڈھائی سو "250”خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا ۔

اس موقع پر توصیف سید نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا فاونڈیشن اور مخیرحضرات کےتعاون سے غریب مستحق ضرورت لوگوں کی مدد کررہے ہیں ان لوگوں میں ہم نے ایک مہینے کا راشن تقسیم کیا ہے توصیف سید نےکہا کہ یہ ایک آزمائش کا وقت ہے انشاءاللہ پرودگار کریم کےرحم وکرم سے جلد حالات بہتر ہوجائے گئے لوگ اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہوکر استغفار کریں اللہ تعالی کو راضی کریں توصیف سید نے کہا کہ اللہ تعالی نےجن لوگوں کو مال غنیمت دیا ہے مخیر حضرات اپنے ارگرد اپنے اڑوس پڑوس میں ضرورت مندوں غریب نادار مستحق لوگوں کی مدد کریں اس نیکی اور کارخیر کےکام پر اجرعظیم ہے .

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے