مراد علی شاہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کی جانب آئیں،عوام کی جانوں کوخطرے میں ڈالاگیاتوجواب دیناہوگا،مراد سعید

مراد علی شاہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کی جانب آئیں،عوام کی جانوں کوخطرے میں ڈالاگیاتوجواب دیناہوگا،مراد سعید


مراد علی شاہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کی جانب آئیں،عوام کی جانوں …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمواصلات مرادسعیدنے کہاہے کہ مراد علی شاہ وفاق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کی جانب آئیں،محض سیاست اورسیاسی آقاپروری کیلئے عوام کی جانوں کوخطرے میں ڈالاگیاتوجواب دیناہوگا۔کوروناکی صورت میں پاکستان کوایک غیرمعمولی امتحان کا سامنا ہے،آزمائش کی اس گھڑ ی میں سیاسی تقسیم،الزام تراشی کرنے والے دوست نہیں ہوسکتے۔

وفاقی وزیرمواصلات مرادسعیدنے اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کاکبھی کھلے لہجوں،کبھی دبے لفظوں وفاق کومشق ستم بناناباعث افسوس ہے،ٹیسٹنگ کٹس سے متاثرین کی مالی امدادتک ہرکام وفاق کرے توسندھ حکومت کس مرض کی دواہے،وزیراعلیٰ سندھ کاکام کیامحض ٹی وی پرخبرنامے اوروفاق کیلئے سپاسنامے پڑھناہی رہ گیا ہے۔

مرادسعید نے کہاکہ کوروناپرقابو پانے سے متعلق سندھ حکومت کی کارگردگی پر قوم میں تشویش جنم لے رہی ہے، غریبوں کو دی جانیوالی رقم اورکاروباریوں کیلئے امدادی پیکیج میں بھی سندھ کاحصہ محفوظ ہے،ٹیسٹنگ کٹس سے لےکر دیگر حفاظتی سامان بھی سندھ کو فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مراد علی شاہ وفاق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کی جانب آئیں،محض سیاست اورسیاسی آقاپروری کیلئے عوام کی جانوں کوخطرے میں ڈالاگیاتوجواب دیناہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے