مراد علی شاہ وزارت اعلیٰ کا منصب کیوں خالی کریں؟ مراد سعید نے اہم حقائق سے پردہ اٹھایا۔۔۔ جانئے خبر میں

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید


وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سندھ کے صوبائی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا مسلسل سندھ کےعوام کی حالت زار سے پردہ اٹھا رہا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ سیاست سیاست کھیل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مراد علی شاہ کی بطور وزیرخزانہ سندھ سبسڈی کا جےآئی ٹی نے سراغ لگا لیا، آٹے چینی انکوائری کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ پہلے وزیراعلیٰ خود خبرنامہ پڑھنے ٹی وی پر آتے تھے آج وزراء کو بھیج دیا، خیال تھا کہ وزیراعلیٰ کورونا اور غریب کو فاقے سے بچانے کی حکمت عملی دیں گے مگر وزیراعلیٰ آٹا، چینی انکوائری پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔

مرادسعید نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا وبا سے عوام کو بچانے کی فکر نہیں ہے، بس مرادعلی شاہ کو اپنی ناجائز سبسڈیز دینے کی واردات بےنقاب ہونے کا خطرہ ہے، مرادعلی شاہ کی بطور وزیرخزانہ سندھ سبسڈی کا جےآئی ٹی نے سراغ لگا لیا، آٹےچینی انکوائری کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ نے ایکسپورٹ سبسڈی کے علاوہ7 ارب سےزائد کی سبسڈی دی، عوام کا پیسہ جعلی اکاؤنٹس میں بھیج کر مراد علی شاہ زرداری کا نمک حلال کرتے رہے جب کہ زرداری، اومنی گروپ کو جو سبسڈی دی وہ جعلی اکاؤنٹس سےبرآمد ہوئی۔

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے نقش قدم پرچلتے تو کورونا کی پیش قدمی اس انداز میں جاری نہ رہتی، مرادعلی شاہ نے زرداری کی کرپشن بچانی ہے تو وزارت اعلیٰ کا منصب خالی کردیں، سندھ حکومت ایسے شخص کے سپرد کی جائے جو عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے جان مارے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے