مساجد پر لاک ڈاﺅن کا اطلاق نہیں ہو گا، پنجگانہ نماز اور تراویح بھی پڑ جائے گی، اعتکاف بھی ہو گا، مفتی منیب الرحمان نے اعلان کر دیا

لائن آف کنٹرول پار کرکے آزاد کشمیرمیں گھسنے والا بھارتی جاسوس پکڑا گیا


مساجد پر لاک ڈاﺅن کا اطلاق نہیں ہو گا، پنجگانہ نماز اور تراویح بھی پڑ جائے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے مساجد میں لاک ڈاﺅن نہ کرنے اور باجماعت پنجگانہ نماز کیساتھ رمضان المبارک میں تراویح پڑھنے اور آخری عشرے میں اعتکاف کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کردی ہے تاہم اس کا اطلاق مساجد پر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے شہریوں کو سہولیات فراہم کیں اور اگر پاکستانی حکومت نے اقدامات نہ اٹھائے تو عوام کا اعتماد کھو دے گی،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ باشندوں کو مشکل سے نجات دلائے۔

پریس کانفرنس میں مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ دارالعلوم کراچی میں تمام مکاتب فکر کے علماءکا اجلاس ہوا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ نسل انسانی کیلئے ایک آزمائش ہے اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کی مدد ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افراد وضو گھر سے کرکے اور ماسک پہن کر آئیں، نماز کے بعد لوگ ہجوم بنانے کے بجائے احتیاط کریں جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ مساجد میں گرفتاریاں نہ کی جائیں اور گرفتار ہونے والے لوگوں کو رہا کیا جائے۔

علماءکرام کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جو احتیاطی تدابیر ہیں، ان پر عمل کرنا ہے لیکن ایک مسلمان کیلئے رمضان میں باجماعت نماز ضروری ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔

خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے لاک ڈاﺅن میں مزید 14 روز کی توسیع کا اعلان کردیا ہے تاہم حجام، مکینک ، درزی سمیت کنسٹرکشن سیکٹر کو مکمل کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن مارکیٹس، سینماءسمیت دیگر تمام پبلک مقامات بند رہیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے