مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کا پروگرام شروع ہو چکا ،ضرورت مندوں کوان کا حق ہر صورت پہنچائیں گے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کا پروگرام شروع ہو چکا ،ضرورت مندوں کوان کا حق ہر صورت پہنچائیں گے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار


مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کا پروگرام شروع ہو چکا ،ضرورت مندوں کوان کا …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کا پروگرام شروع ہو چکا ہے ،مستحق خاندانوں کوان کا حق ہر صورت پہنچائیں گے ،یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے ،پابندیوں کے باعث دیہاڑی دار طبقے کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ کمزورلوکوںکو ریلیف دینا تحریک انصاف کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے ،حکومت کو متاثرہ لوگوں کی مالی مشکلات کا احساس ہے ،وزیراعظم کی قیادت میں مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کا پروگرام شروع ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مستحق خاندانوں کو ان کا حق ہر صورت پہنچائیں گے ،یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کا ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے