معروف امریکی طیارہ ساز کمپنی نے پیداوار بحال کر نے کا اعلان کر دیا

mobile logo


معروف امریکی طیارہ ساز کمپنی نے پیداوار بحال کر نے کا اعلان کر دیا

سان فرانسیسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے پھوگیٹ سانڈ کے علاقے میں اگلے ہفتے سے اپنے تمام کمرشل جہازوں کی پیداوار مرحلہ وار شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ  نے کہاہے کہ پھوگیٹ سانڈ کے علاقہ میں 747، 767، 777،اور787 کی پیداوار کیلئے تقریبا 27 ہزار ملازم واپس آجائیں گے تاکہ عالمی سطح پر نقل وحمل کے بنیادی ڈھانچے، کارگو کی خدمات،قومی دفاع اور سلامتی کے مشنز کی مدد کی جاسکے۔747،737، 767 اور 777 کے ملازمین جلد از جلد 20اپریل کو واپس کام پر آئیں گے جبکہ 21اپریل تک زیادہ تر ملازمین کام پر آجائیں گے۔787پروگرام کیلئے ملازمین جلد از جلد23 اپریل کو واپس آجائیں گے جبکہ زیادہ تر ملازمین 24اپریل تک واپس آئیں گے۔کمپنی نے مزید کہاکہ 737پروگرام 737میکس کی پیداوار کیلئے دوبارہ کام شروع کردے گا اور بوئنگ جنوبی کیرولینا کی سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی۔

بوئنگ کمرشل ہوا ئی جہا زوں کے صدر اور سی ای او سٹان ڈیل نے کہاہے کہ مرحلہ وار کام شروع کرنے کاانداز اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارے پاس فراہمی کاایک اڈہ ہے، ہمارے حفاظتی آلات فوری طور پر دستیاب ہوتےہیں اوراپنےگاہکوں کیلئے ضروری کام بحال کرنے کیلئے ہمارے پاس تمام حفاظتی انتظامات موجود ہیں۔اعلان میں مز ید کہا گیا ہے کہ بو ئنگ نو ول کرو نا وائرس کے حوا لے سے حکو متی گائید لا ئنز کی ما نیٹر نگ کر ے گا، کمپنی آ پر یشنز پر اثرات کا جا ئزہ لیا جا ئیگا اور صو رتحا ل کے مطا بق منصو بے تر تیب دئے جا ئیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے