ملک بھرمیں احساس پروگرام کاآغاز آج سے، 20لاکھ خاندانوں کی مدد کیلئے ملک بھرمیں کتنے مراکز قائم ہیں اور کتنی امداد دی جائے گی؟ جانیئے

ملک بھرمیں احساس پروگرام کاآغاز آج سے، 20لاکھ خاندانوں کی مدد کیلئے ملک بھرمیں کتنے مراکز قائم ہیں اور کتنی امداد دی جائے گی؟ جانیئے


ملک بھرمیں احساس پروگرام کاآغاز آج سے، 20لاکھ خاندانوں کی مدد کیلئے ملک …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھرمیں احساس پروگرام کاآغاز آج سے ہوگیا ہے۔ بیس لاکھ خاندانوں کو امداد کی تقسیم کیلئے سترہ ہزار مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بتایا تھا کہ جمعرات سے احساس پروگرام کا آعاز ہو رہا ہے جس کے تحت 3 کروڑ افراد رجسٹر کیے گئے ہیں۔ نادرا کے ساتھ تعاون سے اس پروگرام میں رجسٹر ہونے والے افراد کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا ’12 ہزار روپے فی خاندان تقسیم ہوں گے۔ ملک میں 17 ہزار مقامات پر یہ رقم تقسیم کی جائے گی اور 20 لاکھ خاندانوں کو دی جائے گی۔‘ حکومت اس ضمن میں کل ایک سو چوالیس ارب روپے مستحق افراد کو عطیہ کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں جو مشکلات سامنے آئیں گی اس میں بہتری لائیں گے۔ ٹائیگر فورسز اپنے علاقوں میں مستحق افراد کی نشاندہی کریں گے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا بھی کہنا کہ اگر لوگوں کو نادرا میں اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ کروانا ہو تو وہ ہیلپ لائن پر کروا سکتے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 2000 سے زیادہ متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے متاثرہ صوبہ ہے۔پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 63ہے جبکہ 500 سے زائدافراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

ہلاک شدگان میں سے 17 کا تعلق پنجاب، 20 کا سندھ، 20کا خیبر پختونخوا، تین کا گلگت بلتستان جبکہ دو کا تعلق بلوچستان اور ایک اسلام آباد سے ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر نہ کی گئیں تو پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار تک بڑھ سکتی ہے۔

ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے جسے 14 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 21 اپریل تک لاک ڈاؤن رہے گا۔

پاکستان کی حکومت نے تین اپریل سے ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن کی جزوی بحالی کا اعلان کیا ہے تاہم اندرونِ ملک پروازیں 11 اپریل تک معطل رہیں گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے