ملک بھر میں سستے تندور کھولنے کا فیصلہ لیکن اب یہ فیصلہ شہبازشریف نے نہیں کیا بلکہ۔۔۔ حیران کن خبرآگئی

mobile logo


ملک بھر میں سستے تندور کھولنے کا فیصلہ لیکن اب یہ فیصلہ شہبازشریف نے نہیں کیا …

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں سستے تندور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے درپیش صورتحال میں پی پی نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے ملک میں سستے تندور کھولے جائیں گے۔

چینل ذرائع کے مطابق پی پی نے یہ فیصلہ اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سستا تندور کھولا جائے گا جس کے بعد اس کا دائرہ کار دیگر شہروں اورعلاقوں تک وسیع کردیا جائے گا۔

نیر حسین بخاری نے پارٹی رہنماؤں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سفید پوش لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں تو سستے تندور پرلوگوں کو سستی روٹی اور سالن فراہم کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سستے تندور پر پورے ملک میں سستا کھانا فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائیاسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے