”ملک میں کورونا وفاقی حکومت کے ناقص انتظامات کی وجہ سے پھیلا“کورونا کے معاملے پر وفاقی اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی

”ملک میں کورونا وفاقی حکومت کے ناقص انتظامات کی وجہ سے پھیلا“کورونا کے معاملے پر وفاقی اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی


”ملک میں کورونا وفاقی حکومت کے ناقص انتظامات کی وجہ سے پھیلا“کورونا کے …

”ملک میں کورونا وفاقی حکومت کے ناقص انتظامات کی وجہ سے پھیلا“کورونا کے معاملے پر وفاقی اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے تو کچھ دوستوں کو یہ ہضم نہیں ہورہا، پی ٹی آئی رہنما ڈیفنس و کلفٹن کے بنگلوں میں بیٹھ کر تنقید کر رہے ہیں۔وفاقی وزراکی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا بھی سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر وفاقی حکومت کے ناقص انتظامات سے پھیلا، سندھ حکومت نے پہلے بارڈز بند کرانے کی اپیل کی تھی اور ائیرپورٹس پر ٹیسٹنگ کا کہا تھا مگر حکومت نے کوئی اقدامات نہ کیے بلکہ صرف ٹوئٹر پر ہی رہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سندھ حکومت کو کورونا وائرس کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے