ملک کی سب سے بڑی قرنطینہ خیمہ بستی، دکانیں کھل گئیں، پھلوں کے ٹھیلے لگ گئے، لوگ ماسک پہنے بغیر ہی خریداری میں مصروف

ملک کی سب سے بڑی قرنطینہ خیمہ بستی، دکانیں کھل گئیں، پھلوں کے ٹھیلے لگ گئے، لوگ ماسک پہنے بغیر ہی خریداری میں مصروف


ملک کی سب سے بڑی قرنطینہ خیمہ بستی، دکانیں کھل گئیں، پھلوں کے ٹھیلے لگ گئے، …

تفتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) قرنطینہ خیمہ بستی میں صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں، انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے میں ناکام ہوچکی ہے، لوگ ماسک پہنے بنا ہی آپس میں مل رہے ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق تفتان میں قائم ملک کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹر میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں جبکہ طے شدہ فاصلے کے برخلاف خیمے نصب کیے گئے ہیں۔

قرنطینہ کیلئے قائم کی گئی خیمہ بستی میں دکانیں بھی کھل گئی ہیں اور پھلوں کے ٹھیلے بھی لگ گئے ہیں جن پر لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف ہے ۔ پھلوں کے ٹھیلے لگنے کے بعد تو جیسے شاپنگ سنٹر کا ماحول بن گیا ہے کیونکہ ان پر لوگوں کا رش لگا ہوا ہے۔

قرنطینہ بستی میں پانی بھرنے اور دیگر ضروریات کیلئے خیموں سے باہر نکلنے کی مکمل آزادی ہے جبکہ قرنطینہ میں رکھے گئے لوگ آپس میں بغیر ماسک لگائے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے