ملیے دنیا کے 6 سب سے الگ انسانوں سے، جن کے بارے میں جان کر ہی انسانی عقل دنگ رہ جائے

ملیے دنیا کے 6 سب سے الگ انسانوں سے، جن کے بارے میں جان کر ہی انسانی عقل دنگ رہ جائے


ملیے دنیا کے 6 سب سے الگ انسانوں سے، جن کے بارے میں جان کر ہی انسانی عقل دنگ رہ …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا میں 6انسان ایسے پائے جاتے ہیں جو باقی ساری دنیا سے ایسے الگ اور منفرد ہیں کہ ان کے متعلق جان کر ہی عقل دنگ رہ جائے۔ڈیلی سٹار کے مطابق ان میں پہلا شخص لاس ویگاس کا رہائشی ویسلے ویرن ہے جس کے خصیوں کا وزن حیران کن طور پر 57کلوگرام ہے۔ 2008ءمیں یہ شخص ایک پراسرار بیماری میں مبتلا ہوا اور اس کے خصیوں میں درد رہنے لگا اور ان کا سائز بڑھنا شروع ہوا۔اگلے چند سال میں ان کا وزن 57کلوگرام تک جا پہنچا۔ بالآخرڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کرکے اس نایاب طبی عارضے سے پہنچنے والے نقصان کو زائل کیا اور اس کے خصیے واپس معمول کے سائز پر آ گئے۔

دوسری انسان ایک 20سالہ لڑکی یارٹزا اولیویا ہے جس کا تعلق جنوبی امریکہ کے ملک چلی سے ہے۔ یہ لڑکی ایسے عارضے میں مبتلا ہے کہ جب روتی ہے تو اس کی آنکھوں سے پانی کے آنسوﺅں کی بجائے خون نکلتا ہے۔ اسے یہ عارضہ 2013ءمیں لاحق ہوا تھا اور اب تک ڈاکٹر اس پراسرار بیماری کی حتمی تشخیص نہیں کر سکے۔تیسرا ایک بنگلہ دیشی نوجوان ہے جس کے ہاتھوں اور پیروں پر ایسے عجیب ابھار اگ آئے جیسے درخت کی سوکھی لکڑیاں ہو۔ کئی سال ان تکلیف دہ ابھاروں کے ساتھ گزارنے کے بعد 2018ءمیں 9ڈاکٹر کئی گھنٹے طویل آپریشن کرکے انہیں کاٹنے میں کامیاب ہو گئے لیکن سرجری کے کچھ ماہ بعد یہ ایک بار پھر اگنے شروع ہو گئے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس نوجوان کا مدافعتی نظام کمزور ہے جس کی وجہ سے یہ دوبارہ اگے۔

چوتھی حیران کن انسان الیزا کیلش نامی لڑکی ہے جو ایسے پراسرار عارضے میں مبتلا ہے کہ وہ جوچیز بھی کھاتی ہے وہ اس کے معدے میں پہنچ کر شراب بن جاتی ہے۔ چند سال قبل الیزا کی ماں نے محسوس کیا کہ اس کی بیٹی ہمہ وقت ہنستی رہنے لگی ہے اور اس کے منہ سے ہر وقت شراب کی بو آتی ہے۔ اس پر وہ متفکر ہوئی۔ وہ جانتی تھی کہ اس کی بیٹی شراب نہیں پیتی چنانچہ وہ اسے ڈاکٹروں کے پاس لے گئی۔ کئی ماہ کی کوشش کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ الیزا کو ’آٹو بریووری سنڈروم‘ نامی عارضہ لاحق ہے۔

پانچویں عجیب و غریب انسان آسٹریلوی خاتون کیٹ بیگز ہے جو ایک رات سوئی اور اگلے دن اس کا بول چال کا لہجہ ہی تبدیل ہو چکا تھا۔ میلبرن کی رہائشی اس خاتون کو شدید دردشقیقہ رہتا تھا۔ اسی درد میں ایک رات وہ سوئی اور اگلی صبح اٹھی تو اس کا انگریزی کا لہجہ غیرملکی ہو چکا تھا۔ اس کے گھروالوں کو بھی سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ وہ آسٹریلیا میں ہی پلی بڑھی اور کبھی ملک سے باہر نہیں گئی۔ پھر راتوں رات اس کا لہجہ آئرلینڈ کے لوگوں جیسا کیسے ہو گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ شدید دردشقیقہ کی وجہ سے اسے ’فارن ایکسینٹ سنڈروم‘ لاحق ہو گیا ہے جو جاتے جاتے جائے گا۔چھٹا عجیب الخلقت انسان برطانوی شہری جوزف میرک تھا جس کی 27سال کی عمر میں ہی موت ہو گئی۔ اس کی شکل حیران کن طور پر ہاتھی سے مشابہہ تھی اور وہ دنیا بھر میں ’ایلی فینٹ مین‘ کے نام سے مشہور ہوا۔وہ اس قدر مشہور ہوا کہ پورے یورپ میں اس کے شو کروائے جاتے اور لوگ ٹکٹ خرید کر اسے دیکھنے آتے تھے۔اس کی میت دفن کرنے کی بجائے محفوظ کر لی گئی اور اس کا ڈھانچہ اب بھی رائل لندن ہسپتال میں رکھا گیا ہے جہاں لوگ اسے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے