منشیات سمگلنگ کے بادشاہ سمجھے جانیوالے پیبلو ایسکوبر کے بھائی نے اپنا سمارٹ فون لانچ کردیا،کس کمپنی کو ٹکر دینے جارہے ہیں؟ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہنگامہ

منشیات سمگلنگ کے بادشاہ سمجھے جانیوالے پیبلو ایسکوبر کے بھائی نے اپنا سمارٹ فون لانچ کردیا،کس کمپنی کو ٹکر دینے جارہے ہیں؟ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہنگامہ


منشیات سمگلنگ کے بادشاہ سمجھے جانیوالے پیبلو ایسکوبر کے بھائی نے اپنا سمارٹ …

بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا کے آنجہانی انٹرنیشنل منشیات سمگلر پیبلو ایسکوبر کے بھائی نے سام سنگ کے مقابلے میں اپنی سمارٹ فون سیریز متعارف کروا دی۔ میل آن لائن کے مطابق پیبلو ایسکوبر کے بھائی روبرٹو ڈی جیسس ایسکوبر نے جو سمارٹ فون ماڈلز متعارف کروائے ہیں ان میں سے ایک سام سنگ گلیکسی فولڈ کی طرح کا ہے۔ ان سمارٹ فونز کے دو اشتہارات ٹی وی چینلز پر چلائے جا رہے ہیں جن میں نیم برہنہ ماڈلز اس فولڈ ہو جانے والے سمارٹ فون کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔

ایک اشتہار میں ایک نیم برہنہ ماڈل سام سنگ گلیکسی فولڈ کو ہتھوڑوں سے توڑ پھوڑ ڈالتی ہے اور سکرین پر ’آر آئی پی سام سنگ‘ (RIP Samsung)لکھا نمودار ہوتا ہے۔ اس کے بعد ’پیبلو ہمیشہ جیتتا ہے‘ کا فقرہ لکھا آتا ہے۔ان میں سے ایک سمارٹ فون ماڈل پر پیبلو ایسکوبر کی تصویر بھی بنی ہوتی ہے۔ روبرٹو نے اس فون سیریز کا نام بھی ’پیبلو ایسکوبر‘ کے نام پر رکھا ہے جس کا مخفف ’پی ای‘ فون پر لوگوں کی صورت کندہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پیبلو ایسکوبر یکم دسمبر 1949ءکو پیدا ہوا تھا اور کئی دہائیاں بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگلنگ کا بے تاج بادشاہ رہنے کے بعد 1993ءمیں پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن کر موت کے گھاٹ اتر گیا تھا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے