موجودہ صورتحال میں گھر میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے

موجودہ صورتحال میں گھر میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے


موجودہ صورتحال میں گھر میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں گھرمیں نماز پڑھنے کا بھی پورا ثواب ملے گا۔

پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ صورتحال میں کوئی گھر میں بھی نماز کی ادائیگی کرتا ہے تو اس کو پورا ثواب ملے گا۔ مسجد میں آنے والوں کو منع کرنا امام کا کام نہیں ہے، امام مسجد کے خلاف مقدمہ کا اندراج درست اقدام نہیں، اگر بینکوں اور بازاروں میں لوگ جمع ہوتے ہیں تو مسجد میں جمع ہونے پر کیا قباحت ہے؟

مولانا فضل الرحمان نے پولیس کے رویے پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ پولیس کو اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کسی بھی شخص کو مرغا بنانا اس کی عزت نفس کیلئے درست نہیں ہے، پولیس احتیاط سے کام لے۔

انہوں نے کہا کہ تفتان سے آنے والے قافلے پاکستانی ہیں انہیں اپنے ملک میں ضرور آنا چاہیے لیکن تفتان میں قرنطینہ نہیں ہے، وہاں سے لوگ غائب ہورہے ہیں اس چیز کا بھی خیال کرنا ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے