موٹے افراد کے لیے کورونا وائرس زیادہ خطرناک، ماہرین نے وارننگ جاری کردی

موٹے افراد کے لیے کورونا وائرس زیادہ خطرناک، ماہرین نے وارننگ جاری کردی


موٹے افراد کے لیے کورونا وائرس زیادہ خطرناک، ماہرین نے وارننگ جاری کردی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ماہرین نے کورونا وائرس کے حوالے سے موٹاپے کے شکار افراد کے لیے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے برطانیہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے بتایا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے موٹاپے کے شکار افراد میں علامات سنگین ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس وقت برطانیہ میں کورونا وائرس کے جتنے مریض تشویشناک حالت میں ہیں ان میں سے دو تہائی افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ موٹاپے کے علاوہ عمر کورونا وائرس کی علامات سنگین ہونے کی بڑی وجہ ہے کیونکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریض، جن میں علامات سنگین ہوئیں اور وہ انتہائی نگہداشت میں پہنچے، ان میں 63فیصد 60سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا مدافعتی نظام کمزور ہو ان میں کورونا وائرس سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ ان میں علامات سب سے زیادہ سنگین ہوتی ہیں اور وہ نمونیا کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کے 5ہزار 600مریض سامنے آ چکے ہیں اور 261افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے