میرا جسم مجھے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا

میرا جسم مجھے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا


”میرا جسم مجھے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا“

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے انکشاف کیا ہے کہ میرا جسم اب مجھے ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

تفصیلات کے مطابق 28 سالہ محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ”میں گزشتہ تین سال سے مستقل کھیل رہا ہوںاور بطور فاسٹ باﺅلر آپ پانچ سال تو کچھ نہ کریں اور پھر تینوں فارمیٹس کا ہر میچ کھیلنا شروع کر دیں تو یہ مشکل ہوتا ہے۔“

محمد عامر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”بطور پروفیشنل کرکٹر ایسا وقت آتا ہے جب آپ کو فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ میرا جسم بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کر رہا تھا اور اگر میں اگلے چھ سال کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں تو مجھے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا ہو گی۔“

واضح رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال جولائی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا تھا جنہوں نے 36 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 30.47 کی اوسط کیساتھ 119 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ ان کی ریٹائرمنٹ کے باعث دورہ آسٹریلیا کیلئے نوجوان باﺅلرز کا انتخاب کرنا پڑا۔

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے