” میرے بہنوئی کورونا سے جنگ جیت گئے اور ٹیسٹ منفی بھی آ گیا تھا لیکن پھر ۔۔“ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

” میرے بہنوئی کورونا سے جنگ جیت گئے اور ٹیسٹ منفی بھی آ گیا تھا لیکن پھر ۔۔“ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا


” میرے بہنوئی کورونا سے جنگ جیت گئے اور ٹیسٹ منفی بھی آ گیا تھا لیکن پھر ۔۔“ …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بہنوئی کے انتقال پر ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے ان کی بیماری کے حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک موت ہوئی ہے ، میرے بہنوئی کی عمر 52 برس تھی ، 8 مارچ کو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم وہ ہسپتال میں داخل ہوئے اور وہ کورونا سے جنگ جیت گئے تھے ، 29 اور 30 مارچ کو ان کے دو ٹیسٹ کیے گئے جس میں نتیجہ منفی آیا لیکن کورونا کی وجہ سے ان میں پھیپھڑوں اور دیگر امراض نمودار ہوئے اور وہ زندگی جنگ ہارگئے ، اللہ کو پیارے ہوگئے ۔

سید مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ ہسپتال والوں کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کا کوونا ٹیسٹ منفی آ گیاہے اور یہ ختم ہو گیاہے لیکن اس کے باوجود بھی ہم نے حکومتی احکامات اور ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کل رات کو ان کی تدفین کی ۔ ان کا کہناتھا کہ میں شکرگزار ہوں کہ دکھ کے وقت میں لوگوں نے مجھے یاد کیا ، مجھے کل رات سے ہزاروں لوگوں کے پیغامات آئے ہیں جن کو میں جانتا بھی نہیں ہوں ، میں سب سے یہی عرض کروں گا کہ وہ اپنے گھر میں بیٹھ کر ان کیلئے دعا کریں ۔

مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ آپ اپنے گھروں میں بیٹھ کر حکومتی احکامات کی تعلیم کریں اور اس پر پوری طرح سے عملدرآمد کریں ، یہ احکامات ہم سب کی زندگی بچانے کیلئے ہیں ۔

https://dailypakistan.com.pk/10-Apr-2020/1118173

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے