میزبانی سے انکار پر بھی یکساں پوائنٹس دینے کا فیصلہ، پی سی بی کیا کرے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

میزبانی سے انکار پر بھی یکساں پوائنٹس دینے کا فیصلہ، پی سی بی کیا کرے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں


میزبانی سے انکار پر بھی یکساں پوائنٹس دینے کا فیصلہ، پی سی بی کیا کرے گا؟ …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کی جانب سے میزبانی سے انکار کے باوجود پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دینے سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دینے کا فیصلہ سنایا تھا اورذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کرکٹ بورڈ فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے جس کے بعد اس حوالے سے تفصیلی ردعمل جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن چیمپین شپ کے میچز میں بھارت نے پاکستان کی میزبانی کرنا تھی لیکن حکومتی اجازت نہ ملنے پر بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا۔پی سی بی نے معاملے پر آئی سی سی سے رابطہ کیا تو آئی سی سی نے دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دیدئیے۔

تین پوائنٹس ملنے پر بھارتی ویمن ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر گئی جبکہ 6 پوائنٹس پورے ملنے پر پاکستان ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ نہ کھیلنا پڑتا اور پاکستانی ٹیم بھی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر جاتی۔

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے