”میں سرفراز احمد کا بہت بڑا مداح ہوں“ غیر ملکی سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر نے تمام پاکستانیوں کو حیران کر دیا

”میں سرفراز احمد کا بہت بڑا مداح ہوں“ غیر ملکی سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر نے تمام پاکستانیوں کو حیران کر دیا


”میں سرفراز احمد کا بہت بڑا مداح ہوں“ غیر ملکی سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر و پریزنٹر ایلن ولکنز نے کہا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا بہت بڑا مداح ہوں۔

تفصیلات کے مطابق 66 سالہ ایلن ولکنز کا ماننا ہے کہ سرفراز احمد نے بطور کپتان پاکستان کرکٹ کیلئے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا۔ انہوں نے کہا ”سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ کیلئے جو کچھ کیا، اس وجہ سے میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی اور میرے خیال سے ان کے کاندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری تھی جسے انہوں نے بہت زبردست طریقے اور وقار سے سنبھالا۔“

انہوں نے کہا کہ ”بعض اوقات کچھ معاملات ہو جاتے ہیں، سرفراز احمد کیلئے سب کچھ ٹھیک نہیں رہا۔ شائد وہ بطور کپتان قومی ٹیم میں واپس آ جائیں، کسے معلوم ہے؟ لیکن کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ انہوں نے گریپ کیپ کیلئے اپنا سب کچھ نہیں دیا۔“

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے