’میں نے اپنی زندگی جی لی، یہ وینٹی لیٹر کسی جوان آدمی کو لگا دو‘ کورونا وائرس سے زندگی کی جنگ ہارنے والی 90 سالہ خاتون کے آخری الفاظ

’میں نے اپنی زندگی جی لی، یہ وینٹی لیٹر کسی جوان آدمی کو لگا دو‘ کورونا وائرس سے زندگی کی جنگ ہارنے والی 90 سالہ خاتون کے آخری الفاظ


’میں نے اپنی زندگی جی لی، یہ وینٹی لیٹر کسی جوان آدمی کو لگا دو‘ کورونا …

’میں نے اپنی زندگی جی لی، یہ وینٹی لیٹر کسی جوان آدمی کو لگا دو‘ کورونا وائرس سے زندگی کی جنگ ہارنے والی 90 سالہ خاتون کے آخری الفاظ

  

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیم میں کورونا وائرس کی 90سالہ مریض خاتون دم توڑ گئی۔ اس خاتون کو ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر رکھنا چاہا لیکن اس نے ایک حیران کن بات کہہ کر وینٹی لیٹر پر جانے سے انکار کر دیا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام سوزان ہوئیلرٹس تھا جسے برسلز کے ایک ہسپتال میں لایا گیا تھا۔ جب اس کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو ڈاکٹروں نے اسے وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ کیا لیکن سوزان نے وینٹی لیٹر پر جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے بہت اچھی زندگی گزار لی ہے۔ آپ میری بجائے کسی نوجوان مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھیے اور اس کی جان بچائیے۔“

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح بیلجیم میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اور وینٹی لیٹر ز کم ہیں جس پر بہت کم مریضوں کو وینٹی لیٹر کی سہولت میسر آ رہی ہے۔ ایسے میں خاتون نے ایثار کی ایک نئی داستان رقم کرتے ہوئے اپنی جان کی پروا نہ کی اور اپنے بجائے کسی نوجوان کو بچانے کو کہہ دیا۔ واضح رہے کہ اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے بیلجیم میں 705اموات ہو چکی ہیں۔ گزشتہ روز اموات کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا اور 24گھنٹوں میں 200افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے