”میں نے بابراعظم کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگایا تھا اور۔۔۔“ ڈیل سٹین نے بھی بالآخر اعتراف کر لیا اور ساتھ ہی ایسی بات بھی بتا دی کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے

”میں نے بابراعظم کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگایا تھا اور۔۔۔“ ڈیل سٹین نے بھی بالآخر اعتراف کر لیا اور ساتھ ہی ایسی بات بھی بتا دی کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے


”میں نے بابراعظم کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگایا تھا اور۔۔۔“ ڈیل سٹین نے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے اعتراف کیا ہے کہ میں نے بابراعظم کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگایا۔

تفصیلات کے مطابق 2018ءکے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران سنچورین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابراعظم نے ڈیل سٹین کی 31 میں سے 10 گیندوں کو باﺅنڈری کی سیر کرائی جبکہ کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انہوں نے 29 بالز میں 5 گیندوں پر باﺅنڈریز لگائیں۔

ڈیل سٹین نے اس حوالے سے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بابر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی، میں نے ہی ان کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا تھا، انہوں نے چند انتہائی شاندار ڈرائیو شاٹس کھیلے، میں نے انہیں الگ قسم کی ڈیلیوری کی مگر انہوں نے اس کا بھی بہتر انداز میں سامنا کیا۔36 سالہ سٹین نے مزید کہاکہ وہ پی ایس ایل کے سیزن 5 کے دوران پاکستانی میزبانی سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوئے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے