نامعلوم شخص جس نے ریسٹورنٹ کے ملازمین کو لاکھوں روپے ٹپ دیدی

نامعلوم شخص جس نے ریسٹورنٹ کے ملازمین کو لاکھوں روپے ٹپ دیدی


نامعلوم شخص جس نے ریسٹورنٹ کے ملازمین کو لاکھوں روپے ٹپ دیدی

فلوریڈا(ویب ڈیسک) کورونا وائرس لاک ڈائون سے ایک روز قبل ایک دریا دل صارف نے ریستوران کے پورے عملے کو بطور ٹپ 10 ہزار ڈالر دیئے ہیں جو پاکستانی روپوں میں 16 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

فلوریڈا کے شہر نیپلز میں واقع اسکیلٹس نامی ریستوران نے اپنے فیس بک پیج پر کہا ہے کہ سخاوت کے اس عمل سے پتا چلتا ہے کہ دنیا میں اس وقت بھی غیرمعمولی طور پر زبردست لوگ موجود ہیں۔ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ یہ خطیر رقم تمام ملازمین میں یکساں تقسیم کی جائیں گی کیونکہ ایک روز بعد ہی اسے لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے زبردستی بند کروادیا گیا تھا۔لاکھ کوشش کے باوجود اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آخر کس ہمدرد نے یہ رقم دی ہے۔

ریستوران انتظامیہ کے مطابق ان کے بہت سے گاہک مستقل ہیں لیکن ادارہ ان سب کے نام نہیں جانتا جس کی وجہ سے رحم دل شخص کو تلاش کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔10 ہزار ڈالر کی رقم اس ریستوران کے 20 ملازمین میں تقسیم کردی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے