ندیم افضل چن کا مختیارا کون ہے اور لیک ہونے والی آڈیو کال کے بعد وہ کتنے دن تک گھر رہا اور اب اس کا کیا کہنا ہے؟ معروف سیاستدان نے خود ہی اس کا انٹرویو کر ڈالا

ندیم افضل چن کا مختیارا کون ہے اور لیک ہونے والی آڈیو کال کے بعد وہ کتنے دن تک گھر رہا اور اب اس کا کیا کہنا ہے؟ معروف سیاستدان نے خود ہی اس کا انٹرویو کر ڈالا


ندیم افضل چن کا ”مختیارا“ کون ہے اور لیک ہونے والی آڈیو کال کے بعد وہ کتنے دن …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں اموات ہو چکی ہیں جبکہ بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کی زد میں ہے اور یہاں بھی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے لاک ڈاﺅن لگایا جا چکا ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم عوام کی جانب سے حکومتی احکامات پر من و عن عمل نہیں کیا جا رہا جس کے باعث حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔

معروف سیاستدان ندیم افضل چن کا ایک جاننے والا شخص مختیار بھی کورونا وائرس کو کچھ نہیں سمجھ رہا تھا اور سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے پر بضد تھا تاہم ندیم افضل چن نے اسے کچھ ایسے الفاظ میں سمجھایا کہ وہ 21 روز تک اپنے گھر میں ہی محصور رہا تاہم ان دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک ہوئی تو ابتداءمیں اسے منفی لیا گیا لیکن بعد میں پی ٹی آئی رہنماءنے اس حوالے سے دلچسپ منطق پیش کی تو ہر کوئی انہیں داد دینے پر مجبور ہو گیا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے ’مختیارے کو اس کی زبان میں سمجھانے کی کوشش کی اور جو پیغام میں دینا چاہتا تھا وہ پہنچ گیا۔“

اس سارے واقعے کے بعد ”مختیارے“ کو سوشل میڈیا پر شہرت حاصل ہو گئی جس کے نام پر میمز بھی بنائے گئے اور اب ندیم افضل چند اپنے اس ”مختیارے“ کو منظرعام پر بھی لے آئے ہیں جس کا کہنا ہے کہ گھر میں رہنے کا فیصلہ ناصرف میرے بلکہ میرے گھر والوں کیلئے بھی بہت اچھا ثابت ہوا اور اس وجہ سے ہم سب محفوظ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ندیم افضل چند نے کہا کہ بڑے دنوں کے بعد میری اپنے ”مختیارے“ کیساتھ ملاقات ہوئی ہے جو بڑے دن گھر میں رہا ہے تو میں نے سوچا کہ آج آپ کی بھی مختیارے کیساتھ ملاقات کروائی جائے، انہوں نے مختیارے سے اس کا حال چال پوچھا تو اس نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔

ندیم افضل چن نے پوچھا کہ 21 دن گھر میں محصور رہنے کے بعد آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں جس پر مختیارے نے جواب دیا کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں اور گھر والوں نے بھی بہت اچھا محسوس کیا جس پر ندیم افضل چن نے لقمہ دیا کہ بچوں نے آپ کو قبول کر لیا ہو گا مگر بیگم ضرور تنگ آ گئی ہو گی جس پر مختیارے نے ہنستے ہوئے کہا کہ نہیں وہ تنگ نہیں پڑیں۔ مختیارے نے مزید کہا کہ آپ کے ایک مرتبہ کہنے سے، جس طرح آپ نے ڈرا کر کہا، میں اور میرے بچے محفوظ رہے اور ہم آپ کے شکرگزار ہیں کیونکہ آپ نے میرے اور اہل خانہ کی زندگی پر بہت مہربانی کی ہے۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اب آپ مشہور بھی ہو گئے ہیں بلکہ میرے سے زیادہ شہرت یافتہ ہو گئے ہیں تو مختیارے نے کہا کہ سوشل میڈیا نے بہت مشہور کر دیا ہے حالانکہ ابتداءمیں لیک ہونے والے آڈیو پیغام کو لوگوں نے غلط رنگ دینے کی کوشش کی لیکن پھر یہی پیغام مثبت صورت اختیار کر گیا اور اس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام ملا، آپ نے جو کہا وہ میرے لئے اور بچوں کیلئے بہت اچھا رہا۔

اس موقع پر ندیم افضل چن نے پوچھا کہ وہ آڈیو پیغام کیسے لیک ہوا تو مختیارے کا کہنا تھا کہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ وہ آڈیو پیغام میں نے لیک نہیں کیا جس پر ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ میں نے بھی لیک نہیں کیا اور اگر ہم دونوں نے لیک نہیں کیا تو یہ معلوم کرنا چاہئے کہ کیسے لیک ہوا، اگر واٹس ایپ کا آڈیو بھی لیک ہوتا ہے تو یہ سوچنا پڑے گا کہ کیسے لیک ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹسکورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے