نوازشریف کا سابق رکن قومی اسمبلی راجہ اسد خان کو ٹیلیفون، والدراجہ افضل خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

نوازشریف کا سابق رکن قومی اسمبلی راجہ اسد خان کو ٹیلیفون، والدراجہ افضل خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار


نوازشریف کا سابق رکن قومی اسمبلی راجہ اسد خان کو ٹیلیفون، والدراجہ افضل خان …

نوازشریف کا سابق رکن قومی اسمبلی راجہ اسد خان کو ٹیلیفون، والدراجہ افضل خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ اسد خان کو ٹیلیفون کیا اور ان سے والد اور بزرگ سیاستدان راجہ محمد افضل خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سیاست کے لئے ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے، ان کے انتقال سے ملکی سیاست میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے نے ان کے بیٹے راجہ محمد اسد خان کو ٹیلی فون پر تعزیت کی ہے ۔ راجہ محمد اسد خان اور راجہ محمد صفدر خان بھی جہلم سے قومی اسمبلی کے ارکان رہ چکے ہیں ۔میاں نوازشریف نے راجہ محمد افضل خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سیاست کے لئے ان کی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے، ان کے انتقال سے ملکی سیاست میں بڑا خلاء پیدا ہوگیاہے جو شاید ہی پر ہوسکے۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور دیگر مسلم لیگی قیادت نے بھی راجہ افضل خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /جہلم



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے