نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام سے سرمایہ دار برادری کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ ۔ ۔ ۔ فردوس عاشق اعوان نے اعلان کردیا

نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام سے سرمایہ دار برادری کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ ۔ ۔ ۔ فردوس عاشق اعوان نے اعلان کردیا


نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام سے سرمایہ دار برادری کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ ۔ …

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج اور صنعت کا درجہ دینے سے نہ صرف دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا، بلکہ مزدور طبقے سے سرمایہ دار برادری تک سب اس سے استفادہ کریں گے۔

اپنی ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تعمیراتی شعبے کے حوالے سے وزیر اعظم کے اقدام کو امیدِ نو اور ترقی کا پیغام قرار دیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ یہ پیکیج تعمیر وطن، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ فکسڈ ٹیکس کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سیمنٹ اور اسٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، جب کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف دس فیصد ٹیکس لیا جائے ْ

معاون خصوصی نے بتایا کہ تعمیراتی شعبہ متحرک ہونے سے دیگر صنعتیں، ہنرمند اور غیرہنرمند محنت کش سبھی مستفید ہوں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے