نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا،فردوس عاشق اعوان

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا،فردوس عاشق اعوان


نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 90 فیصد ٹیکس رعایت دی جارہی ہے۔ تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں، مزدوروں کی ترقی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ تعمیراتی شعبے کے تحریک پانے سے دیگر صنعتوں کو نئی زندگی ملے گی جس سے ہنرمند اور غیرہنرمند محنت کش مستفید ہوں گے۔ یہ پیکیج تعمیر وطن، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج اور صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم کا یہ اقدام امیدنو اور ترقی کا پیغام ہے۔ مزدور طبقے سے سرمایہ دار برادری سب اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ فکسڈ ٹیکس کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سیمنٹ اور سٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے