نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران بکی نے کس کھلاڑی سے رابطہ کیا؟

نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران بکی نے کس کھلاڑی سے رابطہ کیا؟


نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران بکی نے کس کھلاڑی سے رابطہ کیا؟

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران ایک کھلاڑی سے بکی کے رابطے کے بعد جہاں پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ متحرک ہو گیا ہے وہیں شائقین بھی تجسس کا شکار ہو گئے ہیں کہ بکی نے آخر کس کھلاڑی سے میچ فکسنگ کیلئے رابطہ کیا؟

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کیلئے لازم ہے کہ بکی کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر فوری طور پر کرکٹ بورڈ یا متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں کھلاڑی پر بھی اینٹی کرپشن کوڈ 2.4.4 کی خلاف ورزی کا قانون لاگو ہو گا جس کے تحت 5 ماہ سے تاحیات پابندی تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

پی سی بی نے رواں برس اپریل میں قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل پر بھی اسی قانون کے تحت تین سال کی پابندی عائد کی تھی، بورڈ نے نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران بکی سے رابطے کی اطلاع دینے والے کھلاڑی کے اقدام کو قابل ستائش قرار دیا تاہم اس کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور مزید تفتیش کیلئے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بکی نے جس کرکٹر سے میچ فکسنگ کیلئے رابطہ کیا وہ ایک ڈومیسٹک کرکٹر ہے اور اس نے پاکستانی کیلئے کوئی بھی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا تاہم مذکورہ کھلاڑی کی جانب سے پی سی بی کو بروقت اطلاع کئے جانے کے اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ 

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے