نیوزی لینڈ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے لگا، مگر کیسے؟

نیوزی لینڈ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے لگا، مگر کیسے؟


نیوزی لینڈ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے لگا، مگر کیسے؟

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ بھی چین کی ڈگر پر چلتے ہوئے کڑے لاک ڈاﺅن اور سخت سکریننگ کے سبب کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے لگا۔ rnz.co.nz کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے اب تک 1ہزار 239کیس سامنے آئے ہیں اور گزشتہ چار روز سے نئے کیس سامنے آنے کی شرح میں کمی آ رہی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں صرف 29نئے کیس سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے لاک ڈاﺅن کرکے ان علاقوں میں سخت سکریننگ کی جہاں سے نئے کیس سامنے آ رہے تھے۔ وہاں لاک ڈاﺅن مختلف مراحل سے گزرتا ہوا چوتھے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس مرحلے پر حکام کا کہنا ہے کہ ”فی الوقت 14مریض ہسپتالوں میں ہیں اور ان میں سے صرف4انتہائی نگہداشت وارڈز میں ہیں۔ باقی مریض قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے ہیں۔ اب تک 317مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 35کو صرف گزشتہ ایک دن میں صحت مند قرار دے کر گھر بھیجا گیا۔ نئے کیس سامنے آنے کی شرح میں مسلسل کمی کے باوجود وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے گزشتہ روز اپنے بیان میں واضح کر دیا ہے کہ لاک ڈاﺅن چار ہفتے سے پہلے ختم نہیں کیا جائے گا اور چار ہفتے مکمل ہونے پر بھی صورتحال دیکھ کر اس کے خاتمے یا توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے