نیوزی لینڈ کی گولڈمیڈلسٹ خاتون کھلاڑی بھی کورونا وائرس کی شکار ہو گئی، ان کی فیملی کے مزید کتنے افراد بیمار ہوئے اور اپنے پیغام میں ان کا کیا کہنا ہے؟ افسوسناک خبر آ گئی

نیوزی لینڈ کی گولڈمیڈلسٹ خاتون کھلاڑی بھی کورونا وائرس کی شکار ہو گئی، ان کی فیملی کے مزید کتنے افراد بیمار ہوئے اور اپنے پیغام میں ان کا کیا کہنا ہے؟ افسوسناک خبر آ گئی


نیوزی لینڈ کی گولڈمیڈلسٹ خاتون کھلاڑی بھی کورونا وائرس کی شکار ہو گئی، ان کی …

نیوزی لینڈ کی جانب سے پیرالمپکس گیمز میں شرکت کرنے والی سائیکلسٹ لاﺅرا تھامسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں جنہوں نے لوگوں سے گھروں میں رہ کر اپنی اور اپنے خاندان والوں کی زندگی محفوظ رکھنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاؤرا تھامپسن نے 2012ءمیں ہونے والے پیرالمپکس میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی اور 3 میڈل حاصل کئے تھے جن میں گولڈ میڈل بھی شامل تھا۔خاتون سائیکلسٹ نے مختلف مقابلوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 2015ءسے 2016ءتک 8 گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔

لاؤرا تھامپسن کی ساس نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن کے ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ ان کے شوہر اور سسر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔دو مرتبہ پیرالمپکس میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والی سائیکلسٹ حاملہ بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ میری فیملی نے بڑی احتیاط کی لیکن کمیونٹی ٹرانسمیشن سے وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہیں اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائیں۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی ہوتی جارہی ہے۔

مزید : کھیل /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے