نیویارک میں بھی بالآخر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

نیویارک میں بھی بالآخر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ


نیویارک میں بھی بالآخر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پیش نظر نیویارک میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک ہزار فوجیوں کو نیویارک میں تعینات کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز سمیت تمام طبی سامان کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، تمام سینیٹرز اچھا کام کر رہے ہیں، میری حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے جلد خاتمے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں، کورونا کی ویکسین آنے میں 15 سے 20 ماہ لگ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ صرف امریکی ریاست نیویارک کے کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد بھی مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے ملک چین سے زیادہ ہوگئی۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے