”نیو یارک کے بعد یہ امریکی شہر بھی کورونا کا نشانہ بن سکتا ہے“ماہرین نے امریکیوں کو ڈرا دیا

”نیو یارک کے بعد یہ امریکی شہر بھی کورونا کا نشانہ بن سکتا ہے“ماہرین نے امریکیوں کو ڈرا دیا


”نیو یارک کے بعد یہ امریکی شہر بھی کورونا کا نشانہ بن سکتا ہے“ماہرین نے …

”نیو یارک کے بعد یہ امریکی شہر بھی کورونا کا نشانہ بن سکتا ہے“ماہرین نے امریکیوں کو ڈرا دیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی ریاست نیویارک کے بعد کورونا کا دوسرا نشانہ واشنگٹن ہوسکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں موسم گرما کی آمد پر مقامی آبادی مشکل سے خود کو باہر نکلنے سے روک پا رہی ہے۔ واشنگٹن میں سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل نہیں ہو رہا۔ماہرین نے کہا کہ ان حالات میں واشنگٹن کورونا کی بد ترین زد میں آنے والا دوسرا شہر بن سکتا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے میئر میریل باوزر نے کہا کہ مئی یا جون میں یہاں کورونا وائرس اپنے عروج پر ہو گا اور سال کے آخر تک 7 میں سے ایک شہری اس مرض کے چنگل میں پھنس چکا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر سماجی فاصلے پر عمل درآمد نہ ہوا تو ہلاکتیں اور بھی بڑھ سکتی ہیں جبکہ گھر سے باہر نکلنے والوں کو 90 دن کی قید یا 5 ہزار ڈالرتک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ نیویارک میں اب تک چھ ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے