وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات،ایک کروڑ کا چیک پیش کیا

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات،ایک کروڑ کا چیک پیش کیا


وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات،ایک کروڑ کا …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ملاقات کی ،جاوید آفریدی نے  ہائر پاکستان کی جانب سے 2 لاکھ ماسک دیئے  اور زلمی فائونڈیشن کی جانب سے  کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑروپے  کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی، جاوید آفریدی کی جانب سے 2 لاکھ ماسک دیئے گئے،پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ جمع کر ا دیئے،جاوید آفریدی نے وزیراعظم کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔

چیئرمین پشاور زلمی نے کہاکہ اگلے ہفتے ایک چارٹر طیارہ طبی آلات لے کر پاکستان پہنچے گا ،وزیر اعظم عمران خان نے زلمی فاؤنڈیشن کے خدمت کے جذبے کی تعریف کی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے