وزیراعظم عمران خان کاذخیرہ اندوزی اورسمگلنگ کے تدارک کیلئے آرڈیننس متعارف کرانے کا اعلان

mobile logo


وزیراعظم عمران خان کاذخیرہ اندوزی اورسمگلنگ کے تدارک کیلئے آرڈیننس متعارف …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اورسمگلنگ کے تدارک کیلئے آرڈیننس متعارف کرانے کا اعلان کردیا،وزیراعظم نے کہاہے کہ ایسی کارروائیوں میں ملوث عناصر اور افراد کیخلاف قانون کا اطلاق یقینی بنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیربرائے نیشنل فوڈسکیورٹی سیدفخرامام نے ملاقات کی ،وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اشیائے خورونوش کی سمگلنگ کی موثر روک تھام کیلئے پرعزم ہیں ۔

وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزی اورسمگلنگ کے تدارک کیلئے آرڈیننس متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ایسی کارروائیوں میں ملوث عناصر اور افراد کیخلاف قانون کا اطلاق یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں زرعی شعبے کو نظرانداز کیاگیا،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان کے پیش نظر گندم اشیا ئے ضروریہ کی طلب و رسد پر نظر رکھی جائے ۔۔

مزید :

قومیعلاقائیاسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے