وزیراعظم عمران خان کو حافظ طاہر اشرفی کا خط،مساجد اور مدارس کے بل معاف کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان کو حافظ طاہر اشرفی کا خط،مساجد اور مدارس کے بل معاف کرنے کا مطالبہ


وزیراعظم عمران خان کو حافظ طاہر اشرفی کا خط،مساجد اور مدارس کے بل معاف کرنے …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرونا کے مساجد و مدارس پر اثرات ،پاکستان علما کونسل نے وزیر اعظم عمران خان سے مساجد و مدارس کے چار ماہ کے بجلی بلز معاف کرنے کا مطالبہ کردیا،مدارس کے آئمہ موذن اساتذہ کو بھی حکومتی ریلیف میں حصہ دیا جائے، علامہ طاہر اشرفی کا خط میں مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان علما کونسل کے  چیئرمین  علامہ طاہر محمود اشرفی نے وزیر اعظم عمران خان سے مساجد و مدارس کے چار ماہ کے بجلی بلز معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔  علامہ طاہر اشرفی نےوزیر اعظم کے نام کھلے خط میں مطالبہ کیا کہ مدارس کے آئمہ موذن اساتذہ کو بھی حکومتی ریلیف میں حصہ دیا جائے۔ علامہ طاہر اشرفی نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ،عوام الناس موجودہ مہینوں رمضان شوال میں مساجد و مدارس سے تعاون کرتے تھے ،کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون کاروبار بند ہے ،مساجد مدارس بند ہیں لوگ مساجد مدارس کی مدد نہیں کرپا رہے ،لوگوں کی سکت اور مساجد مدارس کی بندش کے باعث یوٹیلٹی بلز چار ماہ کے لئے معاف کئے جائیں۔

دوسری طرف امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر بجلی و گیس کے بلوں کی معافی کا اعلان کرے۔خیال رہے کہ حکومت پہلے اعلان کر چکی ہے کہ بجلی اور گیس کے بل فوری ادا کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ تین ماہ بعد بھی ادا کیے جا سکتے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے