وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج پھر ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج پھر ہوگا


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج پھر ہوگا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج پھر ہوگا،اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ،عسکری حکام شرکت کریں گے ،چیئرمین این ڈی ایم اے کورونا ٹیسٹ کیلئے کٹس کے بارے میں بریفنگ دیں گے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ صوبوں کی جانب سے وفاق سے مزید تشخیصی کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، قومی رابطہ کمیٹی تعمیراتی صنعت،ادویات ساز اور فوڈ فیکٹریوں کو کھولنے کی منظوری بھی دے گی ،اجلاس میں مرحلہ وار ضروری تجارتی سپلائی لائن کو کھولنے پر بھی غور ہوگا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں برآمدی سامان کی ترسیل پر بھی بات ہوگی اس کے علاوہ عالمی سرحدوں کو تجارتی مقاصد کیلئے کھولنے کی تجاویز پر بھی غور ہوگا،ذرائع کے مطابق تجویزدی گئی ہے کہ جن صنعتوں کو کھولاجائے گا وہاں مزدوروں و دیگر عملے کو حفاظتی تدابیر اختیار کرناہوگی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلنے والی تمام صنعتوں کو حکومت کے ایس او پی کی پابندی کرنا ہوگی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے