وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد، گھروں میں رہنے کی اپیل

وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد، گھروں میں رہنے کی اپیل


وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد، گھروں میں رہنے کی …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کورونا پھیلائو کے پیش نظر گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیراپنا کر اپنی اور اہلخانہ کی سلامتی یقینی بنائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایسٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک،وزیراعظم نے کہاہے کہ میری اپیل ہے کہ کورونا کے ہنگام گھروں تک محدود رہیے، قومی حفاظتی تدابیر کو بطور خاص اپنائیں،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اپنے اور اہل خانہ کی سلامتی کا اہتمام کرتے ہوئے عبادات کیجئے اور خوشیاں منائیے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے