وزیراعظم نے اپنے عمل سے ثابت کیاقانون سے کوئی بالاترنہیں،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے اپنے عمل سے ثابت کیاقانون سے کوئی بالاترنہیں،فردوس عاشق اعوان


وزیراعظم نے اپنے عمل سے ثابت کیاقانون سے کوئی بالاترنہیں،فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیاکہ قانون سے کوئی بالاترنہیں۔عمران خان یاان کے خاندان میں کسی کی کوئی شوگرمل نہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہاکہ رپورٹ پبلک کرنادلیل ہے کہ وزیراعظم کی ترجیح افرادکانہیں پاکستان کے عوام کے مفاد کا تحفظ ہے۔عوام کے مفاد کے سامنے جوآئے گاعمران خان اس کے راستے کی دیواربنے گا.

انہوں نے کہاکہ مسابقتی کمیشن(competitiocommission)جیسا ادارہ ان کے ہاتھوں یرغمال تھا۔ وہاں وہ بندہ تعینات ہوتا جو اس مافیا کے مفادات کو تحفظ دیتا۔6 خاندان 50 فیصد سے زائد شوگر کنٹرول کرتے تھے۔ماضی میں عوام کی بجائے مخصوص طبقہ فائدے اٹھاتا رہا،نئے پاکستان میں اس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن رپورٹ کوسیاسی رنگ دینے کی بجائے عمران خان کے جذبے کوسراہے جس نے تاریخ میں خوداحتسابی کی روشن مثال قائم کی۔ حکومت پروارکرنے کی بجائے اپوزیشن کواپنا حساب دیناپڑے گا۔ان کی تاریخ مفادات کے ٹکراو¿سے بھری ہے۔قوم نہیں بھولی جب بیٹا باپ کو،تایابھتیجے کواورصدرانورمجیدکو سبسڈی دیتاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے