وزیراعظم کا آج کا دورہ کراچی موخر،کل اندرون سندھ جائیں گے

وزیراعظم کا آج کا دورہ کراچی موخر،کل اندرون سندھ جائیں گے


وزیراعظم کا آج کا دورہ کراچی موخر،کل اندرون سندھ جائیں گے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کاآج کا دورہ کراچی شیڈول نہیں ہے جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم کل اندرونِ سندھ کا دورہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کاآج کراچی کادورہ شیڈول نہیں ہے، اس حوالے سے جب بھی فیصلہ ہوگا میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل (جمعہ)17 اپریل کو سندھ کے شہر سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد کا دورہ کر کے کرونا وائرس کے حوالے سے ہونے والے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان جمعرات یعنی آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنماو¿ں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے