وزیراعظم کا وژن ٹارگٹڈ لاک ڈائون ہے، صداقت علی عباسی

وزیراعظم کا وژن ٹارگٹڈ لاک ڈائون ہے، صداقت علی عباسی


وزیراعظم کا وژن ٹارگٹڈ لاک ڈائون ہے، صداقت علی عباسی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ٹارگٹڈ لاک ڈائون کرنا ہے۔

صداقت عباسی نے نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لاک ڈائون مشکل موضوع ہے، کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے بھی بچنا ہے، لاک ڈائون کتنے عرصے رکھنا ہے متفقہ فیصلہ آج ہوگا۔

رہنما پی ٹی آئی صداقت عباسی نے ملکی معیشت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ معیشت بارہ بارہ ہزار روپے بار بار دے سکتی ہے، یہ سوچنا ہے، معیشت کتنے عرصے تک لاک ڈائون برداشت کرسکتی ہے سوال یہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق حکومت ڈلیور کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے میڈیکل اور معاشی اثرات دونوں سے نمٹنا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے