وزیراعظم کا چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پرمہم کی انکوائری کا حکم

چیف جسٹس آف پاکستان


وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اعلٰی عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف غیر اخلاقی مہم کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈی جی ایف آئی کو غیر اخلاقی مہم کی انکوائری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر اخلاقی مہم کی انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داران کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، اس ضمن میں وزیرِ اعظم آفس سے باقاعدہ ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

مزید جانیے: سپریم کورٹ کی حکومت کو معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متعلق چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے بعد سوشل میڈیا کے بعض حلقوں میں یہ منفی مہم دیکھی جارہی تھی۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے